ٹی وی پر متعارف کرانے کا سہرا پروڈیوسر یاسین ملک مرحوم کے سر ہے‘ جاناں ملک

شوبز کی دنیا اتنی بری نہیں جتنا لوگ اس حوالے سے بلا وجہ پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 18 جنوری 2015 12:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ جاناں ملک نے کہا ہے کہ ٹی وی پر متعارف کرانے کا سہرا پروڈیوسر یاسین ملک مرحوم کے سر ہے ، انہوں نے لاہور میں ٹی وی پروڈکشن کی بنیاد رکھی اور اس حوالے سے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یاسین ملک مرحوم بڑے شفق اور فنکاروں سے محبت کرنے والے انسان تھے،انہوں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ۔

ڈرامہ ریڈ کارڈ انکے چند بہترین ڈراموں میں شمار ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوبز کی دنیا اتنی بری نہیں جتنا لوگ بلا وجہ پراپیگنڈا کرتے ہیں۔ ماڈلنگ اور پروڈکشن کی دنیا میں پڑھے لکھے با صلاحیت افراد کی وجہ سے دور حاضر میں بڑے معیاری ڈرامے اور فلمیں بنائی جارہی ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

وقت اشاعت : 18/01/2015 - 12:49:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :