شادی کے بعد کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں، فی الحال شوبز میں واپسی کا ارادہ نہیں‘ ریما

انڈسٹری کو آگے اور ترقی کی طرف لے کر جانا ہے تو زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ بنانا ہوں گے‘ لالی ووڈ سٹار کی گفتگو

اتوار 18 جنوری 2015 12:51

شادی کے بعد کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں، فی الحال شوبز میں واپسی کا ارادہ نہیں‘ ریما

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) لالی ووڈ سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں، شوبز کی خوبصورت یادیں میرے لئے سرمایہ حیات ہیں ،جس میدان میں بھی قدم رکھا کامیابی نے میرے قدم چومے جو اوپر والے کا میرے اوپرخاص کرم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا شوبز میں واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں لیکن اسکی خوبصورت یادیں ضرور میرے ساتھ ساتھ رہتی ہیں۔

فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی واپسی کے لئے جدوجہد ہو تی ہوئی نظر آنی چاہیے تبھی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کل جتنی فلمیں بن رہی ہیں وہ تو انگلیوں پرگنی جا سکتی ہیں اگر انڈسٹری کو آگے اور ترقی کی جانب لیکر جانا ہے تو زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ بنانا ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 18/01/2015 - 12:51:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :