اسٹیج ڈرامہ ” رن مرید “ کے اداکاروں کو سکرپٹ سے ہٹ کر جملے بولنیاور بہودہ رقص پر نوٹس جاری

نگار چوہدری ، سنہری ‘ عمران شوکی ‘ ببو رانا اور اسد مکھڑا کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں،نگار چوہدری نے نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

اتوار 18 جنوری 2015 12:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)ناز تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” رن مرید “ میں اداکارہ نگار چوہدری ، سنہری ‘ عمران شوکی ‘ ببو رانا اور اسد مکھڑا کو سکرپٹ سے ہٹ کر جملے بولنے ،غیر مناسب لباس پہننے اور بہودہ رقص کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم نے نوٹس جاری کر دئیے ،اداکارہ نگار چوہدری نے نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم نے اداکارہ نگار چوہدری اور سنہری کو غیر مناسب لباس اور بہودہ رقص کرنے اور عمران شوکی ‘ ببو رانا اور اسد مکھڑا کو نازیبا جملے بازی کے الزام میں تنبیہ پر مبنی نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ نگار چوہدری نے مانیٹرنگ ٹیم کی طر ف سے ملنے والے نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔

وقت اشاعت : 18/01/2015 - 12:51:21