پریانکا چوپڑا نے ڈائریکٹر کی نامناسب خواہش پر فلم ادھوری چھوڑنے کا انکشاف کردیا

جمعرات 25 مئی 2023 22:51

پریانکا چوپڑا نے ڈائریکٹر کی نامناسب خواہش پر فلم ادھوری چھوڑنے کا انکشاف کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2023ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ "کیریئر کے آغاز میں ڈائریکٹر نے ان سے اچانک مطالبہ کیا، جس پر انہوں نے فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ دی تھیں،ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کیریئر کے آغاز میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ "انہیں کیریئر کے آغاز میں شوٹنگ کے دوران اچانک فلمساز کے سٹائلسٹ ان سے کہا کہ وہ مناظر کے دوران ان کا زیر جامہ بھی دکھانا چاہتے ہیں ورنہ کوئی بھی فرد مذکورہ فلم دیکھنے نہیں آئے گا۔

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ مذکورہ مناظر کے دوران ہیرو کو رومانس میں بہکانے کا کام کر رہی تھیں۔ان کے مطابق فلمساز کے نامناسب مطالبے پر وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے شوٹنگ کرنے سے انکار کردیا اور دو دن کے اندر ہی فلم کو چھوڑ دی اور انہوں نے ٹیم کو تمام رقم واپس کردی اور پھر کبھی انہوں نے مذکورہ فلمساز کے ساتھ کوئی کام نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 25/05/2023 - 22:51:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :