عفت عمر نے بیٹی کی گریجویشن پر فیملی فوٹوز شیئر کردیں

ہفتہ 27 مئی 2023 18:02

عفت عمر نے بیٹی کی گریجویشن پر فیملی فوٹوز شیئر کردیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں جو کہ خوب وائرل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے، اس موقع پر عفت عمر نے سوشل میڈیا اکانٹ پر بیٹی نورجہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی ہیں،تصاویرمیں عفت عمر کو بیٹی اور شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عفت عمر نے بیٹی اور شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر پر تنقیدی تبصروں سے بچنے کیلئے تصویر کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کر دیا ہے۔عفت عمر نے بیٹی کی گریجویشن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک فوٹو پر لکھا مجھے تم پر فخر ہے میرے چھوٹے سے فرشتے، میری بیٹی، کارنیل یونیورسٹی کی سابق طالب علم۔
وقت اشاعت : 27/05/2023 - 18:02:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :