ڈراما تیرے بن میں نامناسب مواد نشرکرنے پر پیمرا کا نوٹس

ہفتہ 27 مئی 2023 18:02

ڈراما تیرے بن میں نامناسب مواد نشرکرنے پر پیمرا کا نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) پیمرانے تنازع کا شکار ڈراما تیرے بن کو نوٹس جاری کردیا۔پیمرا کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کے ڈراما سیریل تیرے بن میں نامناسب مواد نشر کرنے پر تنبیہ نوٹس جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں لکھا گیا کہ ڈراما سیریل کی قسط نمبر 47میں نامناسب مواد نشر کیا گیا جو کہ پیمرا قوانین اور الیکٹرونک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015کی متعدد شقوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا کہ پیمرا نے چینل کو تنبیہ کی ہے کہ نامناسب مواد کو ڈراما سیریل سے فوری حذف کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اس طرح کا مواد آئندہ کسی بھی قسط میں نشر نہ کیا جائے۔پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکم نہ ماننے کی صورت میں چینل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2023 - 18:02:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :