خاتون نے آئیفا کی تقریب میں سلمان خان سے اظہارمحبت کرکے انہیں پروپوزکردیا

ہفتہ 27 مئی 2023 22:16

خاتون نے آئیفا کی تقریب میں سلمان خان سے اظہارمحبت کرکے انہیں پروپوزکردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ایوارڈ تقریب کے دوران خاتون نے پروپوز کر دیا ۔ بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی 2023 کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ہالی وڈ سے آئی ایک خاتون نے سلمان خان کو شادی کے لیے پروپوز ہی کر ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے۔

(جاری ہے)

مائیک تھامے خاتون نے سلمان سے کہا کہ 'میں ہالی وڈ سے سیدھا آپ سے یہ سوال کرنے آئی ہوں، وہ لمحہ جب میں نے پہلی بار آپ کو دیکھا تھا، میں آپ کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی ۔ جواب میں سلمان خان نے فوراً کہاآپ شاید شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہی ہیں ۔ خاتون نے کہا میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے۔ جواب میں اداکار نے کہا اب میری شادی کی عمر نہیں رہی، آپ کو مجھ سے 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا ۔ بھارتی فوٹو جرنلسٹ وائرل بھایانی کے مطابق یہ خاتون علینا خلیفا ہیں جو ہالی وڈ کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی فیم ماسٹرکلاس کی جانب سے آئیفا کے ریڈ کارپٹ کی میزبانی کررہی تھیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2023 - 22:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :