سوشل میڈیا ٹرولنگ سے بچنے کا آسان نظر انداز کرنا ہے ، نورا فتیحی

ہفتہ 27 مئی 2023 22:16

سوشل میڈیا ٹرولنگ سے بچنے کا آسان نظر انداز کرنا ہے ، نورا فتیحی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ وہ ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی، زندگی میں بہت سی بہترین چیزیں موجود ہیں اور ہمیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہئے اور ان منفی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہئے۔آئیفا ایوارڈز 2023 کے حوالے اداکارہ کا کہنا تھا کہ آئیفا میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں، وہ خوش بھی اور تھوڑی نروس بھی لیکن انہیں امید کے کہ ناظرین ان کو پسند کریں گے۔

وقت اشاعت : 27/05/2023 - 22:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :