تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ منفی 27 ڈگری میں فلم بند کروایا تھا ، کاجول

ہفتہ 27 مئی 2023 22:16

تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ منفی 27 ڈگری میں فلم بند کروایا تھا ، کاجول
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مشہور فلم ’فنا‘ کا ایک گانا پولینڈ کی منجمد جھیل پر شیفون کے لباس میں منفی 27 ڈگری سیلسیس میں فلم بند کروایا تھا۔ گانا میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کی ان تمام ہیروئنز کو سلیوٹ کیا جانا چاہیے جو فلموں کے لیے انتہائی سخت موسمی حالات مناظر ریکارڈ کراتی ہیں۔

(جاری ہے)

کاجول نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ گانے کی ریکارڈنگ کے وقت بہت سرد ہوا چل رہی تھی جس کو برداشت کرنا کافی مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اس گانے میں موجود عامر خان کے حالات مختلف تھے کیونکہ وہ ریکارڈنگ سے قبل قریبی مارکیٹ سے ایک موٹی جیکٹ خرید لائے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں بھی پورا گانا فلم بند ہونے کے بعد گانا ضائع ہو گیا اور اس کو ممبئی میں سیٹ پر پھر سے شوٹ کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 27/05/2023 - 22:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :