vپروڈیوسر امین گوندل کی فلم ’’ دیوانہ ‘‘2جون کو ریلیز ہو گی

اتوار 28 مئی 2023 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) پروڈیوسر امین گوندل کی فلم ’’دیوانہ‘‘ 2 جون کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی جوڑی زارا اکبر اور عدنان خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کو پاکستان کے تمام شہروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی بھرپور تشہیر جاری ہے اور ٹیزر پر لوگوں نے جس طرح مثبت ردعمل دیا ہے امید ہے فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ اداکاروں نے کہا کہ تمام فلم کی شوٹنگ بیرون ملک ہوئی ہے اور اس کی پاکستانی سینمائوں میں نمائش کی جا رہی ہے جو ایک نیا ٹرینڈ ہے۔ امید ہے اس پراجیکٹ کی کامیابی سے پاکستانی سینما انڈسٹری کے لئے نئے راستے کھلیں گے۔

وقت اشاعت : 28/05/2023 - 19:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :