فرحان سعید کی آنے والی ڈرامہ سیریز ’’جھوک سرکار‘‘کاٹریلر جاری کردیا گیا

فرحان سعید جسے کنگ آف رومانس کاخطاب دیاگیاہے مگر اس مرتبہ انہوں نے ایک بالکل نئے روپ کی اداکاری کاانتخاب کیاہے

پیر 29 مئی 2023 12:20

فرحان سعید کی آنے والی ڈرامہ سیریز ’’جھوک سرکار‘‘کاٹریلر جاری کردیا گیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) فرحان سعید کی آنے والی ڈرامہ سیریز ’’جھوک سرکار‘‘کاٹریلر جاری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ناظرین اپنے فیورٹ اداکار فرحان سعید کی بے حد متوقع ڈراما سیریز’’جھوک سرکار‘‘ کی جھلکیاں دیکھنے کے لیئے آگے بڑھیں جس کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے ،جس طرح’’میرے ہمسفر‘‘ کے پرستاروں نے آنے والی شاہکار فلم کے ٹریلر کا بے چینی سے انتظار کیاتھا اسی طرح اب انہیں اس ڈرامے کے ٹریلر کی ریلیز کے لیئے بھی ان کے دل کی دھڑکنیں تیزہوگئی ہیں اورانتظار کی حدختم ہوگئی ہے ۔

فرحان سعید جسے کنگ آف رومانس کاخطاب دیاگیاہے مگر اس مرتبہ انہوں نے ایک بالکل نئے روپ کی اداکاری کاانتخاب کیاہے وہ ایک پولیس والے کا کرداراداکررہے ہیں جس کا نام ارسلان ہے اس ڈرامے میں مونچھوں کے ساتھ ان کی شخصیت بھی پرجوش نظرآتی ہے فرحان سعید کے پرستار یقینی طورپر بے قرارہیں کہ وہ کس طرح دومختلف کرداروں کو ایک ساتھ نبھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیف حسن کی ہدائتکاری ،ہاشم ندیم کی تحریر اور مومنہ درید پروڈکشن کے بینرتلے ’’جھوک سرکار‘‘ ایک یادگار ڈراماہ ہے جو دنیابھرکے ناظرین کے لیئے پرکشش ہوگا۔ڈرامے کا پراسرارپلاٹ ،دلکش ویژوئیلز اورباکمال خصوصی ایفیکٹس مل کر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نئی ہلچل مچارہے ہیں۔اپنے چینل کو ٹیون رکھیئے اورایکشن سے بھرپور ٹیزر دیکھنے کے لیئے تیار رہیئے جس میں آپ بے حد ورسٹائل فرحان سعیدکو اپنے باصلاحیت ساتھی اداکاروں کے ساتھ بالکل مختلف شخصیت کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 12:20:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :