معروف اداکارہ میزبان سیماب مظفر کی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں واپسی جلد ٹی وی ڈراموں سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی

پیر 29 مئی 2023 12:25

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) معروف اداکارہ میزبان سیماب مظفر کی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں واپسی جلد ٹی وی ڈراموں سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینگی نامور اداکارہ سیماب مظفر ان دنوں امریکہ میں مقیم ہے جہاں وہ پاکستانی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی تقریبات میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ میں مقیم ہونے کی وجہ سے پاکستانی ڈراموں سمیت دیگر پروجیکٹس میں حصہ نہ لے سکی مجھے گزشتہ کئی سالوں سے بہت سی آفرز مل رہی تھی جو ذاتی مصروفیات شادی شدہ زندگی کی وجہ سے نہ کرسکی اب پھر سے آفرز ملی ہیں جو میں قبول کرلی ہیں بہت جلد پاکستان کے بڑے پروڈکشنز کے ساتھ پروجیکٹس میں حصہ لونگی جبکہ کچھ چینلز کی جانب سے پروگرامز میزبانی کی بھی آفر ملی ہے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی بہت اچھا کام کیا ہے اب بھی یہی کوشش ہے کہ اچھے اچھے پروجیکٹ کا حصہ بنوں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں پاکستان کے لیجنڈ میزبان مصنف رائٹر مستنصر حسین تارڑکے ساتھ بطور میزبان شادی ان لائن میں حصہ لے چکی ہوں جو تین سال سے زیادہ عرصہ ان ائر رہا جبکہ خبرناک، سیاسی تھیٹر،دنیا جی ٹی روڈ،میں کام کیا،جبکہ ڈرامہ سیریل مجھے اپنا نام و نشان ملے،افسر بیکار خاص، راستہ دے زندگی،سمیت دیگر ایوارڈ یافتہ ڈرامے شامل ہیں لیجنڈ اداکار عابد علی، عرفان کھوسٹ، جمیل فخری، ثانیہ سید، سرمد کھوسٹ، سہیل سمیر، نادیہ افگن سمیت ملک نامور فنکاروں کے ساتھ کا م کا خوشگوار تجربہ رہا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جبکہ تعلیم حاصل کرنے بعدمیں ریڈیو سے بھی منسلک رہی ان کا کہنا تھا کہ میری یہی کوشش ہے کہ پاکستان کے کلچر اور شوبز انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کروں اب بھی کوشش ہے کہ ہالی وڈ میں اپنی ثقافتی سرگرمیوں کو متعارف کرواں جس کیلئے کچھ ہالی وڈ کمپنیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے امید ہے جلد وہاں سے خوشخبری حاصل ہوگی ابتک بہت سے ایوارڈز مل چکے ہیں اصل ایوارڈ اپ کے پرستار اور آپ کا کام ہوتا جس کی پزیرائی ملنا کسی ایوارڈ سے کم نہیں ان کا کہنا دنیا بھر میں گھومنا پھرنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے اس لئے اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2023 - 12:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :