سی پرائم نے ملٹی ڈائریکٹر فیچر فلم ’’تیری میری کہانیاں‘‘ کی عید الاضحی پرریلیز کا اعلان کردیا

پیر 29 مئی 2023 12:25

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) سی پرائم نے ملٹی ڈائریکٹر فیچر فلم ’’تیری میری کہانیاں‘‘ کی عید الاضحی پرریلیز کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سی پرائم نے بالآخر اپنی آنے والی فیچرفلم’’تیری میری کہانیاں‘‘ کے ٹائیٹل کا اعلان کردیا۔اس فلم کی کہانی نامورپاکستانی کہانی کاروں خلیل الرحمان قمر(پیارے افضل،میرے پاس تم ہو،پنجاب نہیں جائونگی،لندن نہیں جائونگا)،واسع چوہدری(جوانی پھر نہیں آنی1 ، اور2 ،میں ہوں شاہد آفریدی)،علی عباس نقوی اور باسط نقوی(لال کبوتر) کے زورقلم کا نتیجہ ہے ۔

یہ فلم عید الاضحی پرریلیز کے لیئے تیارہے اس فلم کے ڈائریکٹر زمیں نبیل قریشی(نامعلوم افراد1 اور2 ،ایکٹران لاء،اورقائداعظم زندہ باد)،ندیم بیگ(جوانی پھرنہیں آنی1 اور2 ،پنجاب نہیں جائونگی،لندن نہیں جائونگا)کے علاوہ سلوراسکرین پر پہلی باربطور ڈائریکٹر کا آغاز کرنے والی باکمال اداکارہ،ڈائریکٹر اورپروڈیوسر اورکئی کامیاب ٹی وی سیریلز کی مقبول ترین مرینہ خان شامل ہیں جن کے تخلیقی وژن سے یہ فلم تیارکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی پرائم گذشتہ تین سال سے ڈیجیٹل کے ناظرین کو ایک مختلف متبادل موادفراہم کررہاہے اس ادارے نے اپنے اوریجنل بجٹ مختصر فلموں کے لیئے ایک نیا دریچہ کھولا ہے جس میں شوبزکی دنیا کے نامور پاکستانی فنکار جیسے ماہرہ خان،شہریارمنور،بشریٰ انصاری،عفان وحید ،فیصل قریشی ،اشناء شاہ اور دیگر اداکار سی پرائم کے یوٹیوب چینل پر جلوہ گرہوتے ہیں۔

سی پرائم کی سی ای او سیمیں نوید کے مطابق ہمارا مقصد عوام کو ہمیشہ اعلیٰ معیارکاموادفراہم کرناہے اوراس مرتبہ ایک نئے انداز سے پیش کیا جارہاہے یہ پاکستان میں کسی بھی فیچر فلم کے لیئے سب سے بڑا تخلیقی مجموعہ ہے اور اس عیدالاضحی پر سب سے بڑی کاسٹ کا شوہوگا۔جولائی کے آخرمیں عیدالاضحی کی آمد پر ریلیز ہونیوالی اس فلم کا عوام کو بے چینی سے انتظار ہے۔سی پرائم کی یہ فیچرفلم کہانیاں بیان کرنے کی دنیامیں گیم چینجرثابت ہوگی۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 12:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :