علیزے شاہ کیساتھ ایک اور پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں، یاسرنواز

پیر 29 مئی 2023 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ سے اپنے سابق بیان پر معافی مانگ لی۔اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا۔اس دوران انہوں نے اپنے ایک بیان کے سبب علیزے شاہ کے ساتھ بننے والے تنازع سے متعلق بھی بات کی۔

(جاری ہے)

یاسر نواز نے کہا کہ میں نے ایک بار وہ بیان دے دیا، بار بار اس پر بات کرنا مناسب نہیں لگتا، انہوں نے علیزے شاہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی،ایک شو کے دوران میرے منہ سے علیزے شاہ کا نام نکل گیا تھا۔

یاسر نواز نے کہا کہ علیزے مجھے معاف کر دو مجھ سے ایک غلطی ہو گئی، مجھے تمہارا نام نہیں لینا چاہیے تھا، اللہ تمہیں خوش رکھے آباد رکھے، میری دعا ہے انڈسٹری میں تمہیں بہت سارا کام ملے، پاکستان کو انڈسٹری کو تمہاری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری یہ بھی دعا ہے کہ میں اور علیزے شاہ ایک بار پھر ایک پروجیکٹ میں کام کریں اور اچھا کام کریں۔یاسر نواز نے کہا کہ مجھے یہ وقت نے سکھا دیا ہے کہ میڈیا ہمارا دشمن ہے ہمیں لڑانا چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 23:06:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :