رنویر سنگھ نے ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور سے معاہدہ کرلیا

بدھ 31 مئی 2023 19:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہالی ووڈ کی مشہور ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور سے معاہدہ کرلیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ایجنسی عالمی سطح پر بھارتی اداکار کی نمائندگی کریگی جبکہ بھارتی ٹیلنٹ ایجنسی کلیکٹو آرٹسٹ نیٹ ورک بھی اداکار کی نمائندگی کرنا جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ایجنسی کے ساتھ معاہدے کے بعد رنویر سنگھ نے صرف ہالی ووڈ کی دنیا میں ہی قدم نہیں رکھا بلکہ وہ اس سے قبل کئی بار مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کرکے انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کرچکے ہیں۔حال ہی میں بھارتی اداکار نے نیویارک میں ٹفنی کے فلیگ شپ سٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں نامور کورین میوزِک بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر جیمن اور برطانوی اداکارہ فلورنس پیوگ بھی شریک تھیں۔
وقت اشاعت : 31/05/2023 - 19:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :