عائشہ عمر سوشل میڈیا سے دو ہفتے دوری کے بعد واپس، تجربہ مداحوں کیساتھ شیئر کردیا

قدرت ،فطرت کے قریب رہنا ،سمندر دیکھتے جاگنا، دھوپ میں ٹہلنا، یوگا کرنا ،مساج لینا ،پرسکون رہنا اچھا لگا، اداکارہ

بدھ 31 مئی 2023 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) اداکارہ عائشہ عمر کی سوشل میڈیا سے دو ہفتے دوری کے بعد واپسی ہوگئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے ڈیجیٹل دنیا سے دور رہنے کا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔عائشہ عمر نے متعدد اپنی، خوبصورت نظاروں اور صحت بخش غذاں کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نوٹ لکھا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ ٹیکنالوجی، فون، ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا، کام کے ماحول، لوگ، لال گوشت سے حاصل ہونے والی پروٹین، کیفین، ریفائنڈ شوگر، گلوٹین، ڈیری، آلودگی، کاریں، ایندھن کا دھواں، کیمیکلز، میک اپ اور دھاتیں، قدرتی مصنوعات کا استعمال کرنے سے گریز کے دو ہفتے۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ دو ہفتوں کے دوران پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ تیار کیا گیا انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور کھانا، صرف سبزیاں کھائیں اور جڑی بوٹیوں کی چائے پی۔عائشہ عمر نے لکھا کہ قدرت اور فطرت کے قریب رہنا اور سمندر کو دیکھتے ہوئے جاگنا، شاندار دھوپ میں ٹہلنا، دھوپ سینکنا، روزانہ یوگا کرنا اور مساج لینا اور پرسکون رہنا اِنہیں بہت اچھا لگا۔
وقت اشاعت : 31/05/2023 - 19:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :