عاطف اسلم کی سریلی آواز میں بالی وڈ فلم کا ایک گیت جاری

منگل 20 جنوری 2015 12:18

عاطف اسلم کی سریلی آواز میں بالی وڈ فلم کا ایک گیت جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا ایک اور رسیلا گیت بالی وڈ فلم ”بدلہ پور “میں ہے، جس کا ویڈیو گیت جاری کردیا گیا ہے۔سر ہیں دلوں میں محبت کا احساس جگاتے، عاطف اسلم کی مدھر آواز ہے جو کہہ رہی ہے جینا سیکھا ہے تو محبوب کو پا کر” بدلہ پور“ کے اس ویڈیو گیت میں ورن دھوان ہیں۔

(جاری ہے)

یامی گوتم بھی، جن کی آنکھوں میں جگ مگا رہے ہیں محبت کے دیپ، گانے میں نظر آئیں گے عاطف اسلم بھی، جو ان دونوں کی دل کی باتوں کو لفظوں میں بیان کررہے ہیں۔کبھی ہاتھوں میں لے کر گٹار تو کبھی پرانی ونٹیج کار میں ہو کر سوار عاطف اسلم چھیڑ رہے ہیں دلوں کے تار ”بدلہ پور“ ایکشن سے بھری فلم ہے، جو بیس فروری کو سنیما گھروں میں آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 20/01/2015 - 12:18:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :