پاک فوج کو سلام ، فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے، ریشم کی نو مئی کے واقعے کی مذمت

جمعرات 1 جون 2023 21:08

پاک فوج کو سلام ، فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے، ریشم کی نو مئی کے واقعے کی مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) پاکستانی ڈرامہ و فلم کی اداکارہ ریشم نے 9 مئی کو ملک میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات کی مذمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، اِن واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے اور ہم ہیں، شہداء کی قربانیوں کے سبب ہی ہمیں یہ ملک ملا ہے، فوج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، اِن کی بدولت ہی ہم آج زندہ ہیں۔

ریشم کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈر کے گھر کی مسجد کو دیکھ کر میرا دل دٴْکھ رہا ہے کہ H جہاں اللّٰہ کا ذکر ہوتا ہے مظاہرین نے اٴْسے بھی نہ چھوڑا، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، اٴْن کا ذہن بدلنا چاہیے، ایسے واقعات قابلِ قبول نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 21:08:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :