عمران عباس کا لائیو شو میں صنم جنگ کو 10کلو وزن کم کرنے کا مشورہ

جمعرات 1 جون 2023 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) اداکار عمران عباس نے دوست اداکارہ صنم جنگ کو 10کلو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ دنوں معروف میزبان صنم جنگ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی مہمان بنیں،اس دوران اداکارہ کے قریبی پرانے دوست عمران عباس کو بذریعہ کال شو میں شریک کیا گیا۔

(جاری ہے)

شو کی میزبان نے عمران عباس سے پوچھا کہ صنم جنگ امریکا جا رہی ہیں، آپ صنم جنگ کو امریکا کے دورے پر جانے کے لیے کوئی مشورہ دیںجس پر عمران عباس نے لائیو شو میں بلا جھجک کہا کہ صنم جنگ کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ امریکا سے اپنا 10کلو وزن کم کر کے آئیں،اس مشورے پر شو کی میزبان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا جبکہ اداکارہ صنم جنگ ہنس دیں۔

بعد ازاں عمران عباس نے بتایا کہ صنم جنگ بہت اچھی لڑکی ہیں، یہ اپنی من موجی ہیں کسی کی نہیں سنتیں ہمیشہ اپنے من کی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنم میری بہت اچھی دوست ہے، وہ اپنی ہر بات مجھ سے شیئر کرتی ہے اور کوئی پراجیکٹ آفر ہو تو سب سے پہلے مجھے بتاتی ہے۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 23:37:34