جل بینڈ کا پشاور کے بچوں کو خراج تحسین

منگل 20 جنوری 2015 14:25

جل بینڈ کا پشاور کے بچوں کو خراج تحسین

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے سفاکانہ حملے کے ایک ماہ بعد پاپ میوزیک بینڈ نے اپنا نیا گانا دو قدم بڑھائے جا سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کیا ہے۔ فیس بُک کے آفیشل پیج پر گلو کار و اداکار گوہر ممتاز کی واپسی کے اعلان کے ساتھ ہی گانا اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی یاد میں بہت سے گانے بنائے گئے ہیں لیکن اس گانے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں افسردہ دھنوں کی بجائے جذبات کو جوشیلا کر دینے والی دھنوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جل بینڈ 2002ء میں عاطف اسلم اور گوہر ممتاز کے اشتراک سے عمل میں آیا تھا۔ اور عادت نامی گانے نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

وقت اشاعت : 20/01/2015 - 14:25:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :