بلی آزاد گھوم رہی ہے، لگتا ہے پی ٹی آئی چھوڑ دی

پروگرام کے دوران بلی کی اچانک انٹری پر سہیل احمد کا دلچسپ تبصرہ

ہفتہ 3 جون 2023 18:10

بلی آزاد گھوم رہی ہے، لگتا ہے پی ٹی آئی چھوڑ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) پاکستان ڈرامہ اور اسٹیج انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکار، میزبان اور کامیڈین سہیل احمد بلا شبہ طنز و مزاح میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے، حال ہی میں ان کے ایک فقرے نے محفل کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں جاری جشن جون ایلیا کے پروگرام کے دوران اسٹیج پر ایک بلی کہیں سے آگئی۔

(جاری ہے)

بلی کی یوں اچانک ا ٓمد اور آزاد گھومنے پر سینئر اداکار سہیل احمد نے حالیہ سیاسی صورت حال کے پس منظر میں طنز و مزاح سے بھرپور فقرہ کسا کہ ہال میں موجود ہر ایک شخص اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکا۔اس موقع پر سینئر اداکار نے بلی کو آزادانہ انداز میں ٹہلتے ہوئے دیکھ کر اسے پی ٹی ا ٓئی کارکنان سے تشبیہ دیتے ہوئے اپنے حس مزاح کا بھرپور استعمال کیا اور پنجابی زبان میں برجستہ کہا کہ میرا خیال ہے یہ بلی آزاد پھر رہی ہے، اس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔
وقت اشاعت : 03/06/2023 - 18:10:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :