_ عمران بخاری کا ورلڈ ٹور کا خواب پورا نہ ہو سکا

اتوار 4 جون 2023 18:55

{لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) اداکار عمران بخاری کا ورلڈ ٹور کا خواب ادھورا رہ گیا ، اداکار کو اپینڈکس کے آپریشن کی وجہ سے اپنا سفر فی الوقت ملتوی کر نا پڑگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکار عمران بخاری نے رواں ہفتے موٹر سائیکل پر ورلڈ ٹور پر روانہ ہونا تھا تاہم دو روز قبل انہیں اپینڈکس کی شکایت ہوئی جس کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا آپریٹ کر کے انہیں گھر شفٹ کر دیاہے ۔ عمران بخاری گزشتہ کئی ماہ سے ورلڈ ٹور کے لئے تیاریوں میں مصروف تھے۔

وقت اشاعت : 04/06/2023 - 18:55:16