ممتازکامیڈین ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا

پیر 5 جون 2023 20:50

ممتازکامیڈین ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) ممتاز کامیڈین اور اسٹیج کے معروف اداکار ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو میں ولی شیخ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔ولی شیخ نے اپنے واقعے کی ایف آئی آر کٹوادی ہے اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے۔

وقت اشاعت : 05/06/2023 - 20:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :