معروف فیشن ڈیزائنرنِکی نذیر47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، شوبز شخصیات کا افسوس کا اظہار

پیر 5 جون 2023 20:50

معروف فیشن ڈیزائنرنِکی نذیر47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، شوبز شخصیات کا افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ڈیزائنر عالیہ نذیر المعروف نِکی نذیر 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔نِکی نذیر کے انتقال کی تصدیق میڈیا پرسنیلٹی راحیل راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔راحیل راؤ کا نِکی نذیر کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ میری پرانی دوست نِکی نذیر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، نِکی ناصرف مہربان شخصیت بلکہ بہت اچھی دوست بھی تھیں، ہماری ایک دوسرے کے ساتھ یادیں بہت انمول ہیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈیزائنر نِکی نذیر کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ نکی نذیر کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر فنکار فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر کی مغفرت کے لیے بھی کر رہے ہیں جس میں سجل علی، حدیقہ کیانی، اٴْشنا شاہ، اریبہ حبیب، انوشے اشرف، سمیع خان، فیصل کپاڈیا، مشک کلیم، ڑالے سرحدی ودیگر شامل ہیں۔دوسری ماڈل، فلم ڈائریکٹر اور میزبان فریحہ الطاف نے بھی انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے ہے لکھا ہے کہ نکی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا ہے، اللّٰہ مغفرت فرمائے۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 20:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :