اعجازاسلم کا ناقِد کونظریہ تبدیل کرنے کا مشورہ

پیر 5 جون 2023 20:50

اعجازاسلم کا ناقِد کونظریہ تبدیل کرنے کا مشورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار اعجاز اسلم نے تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کو نظریہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انسٹاگرام پر اداکار اعجاز اسلم نے اپنے سفر پر مبنی ایک وی لاگ شیئر کیا۔مذکورہ وی لاگ میں اداکار اپنی فلائٹ کا احوال بیان کرتے ہیں جو ترکیہ سے ہوتی ہوئی امریکا پہنچی۔

(جاری ہے)

تاہم اس وی لاگ پوسٹ کے کمنٹس میں ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکار پر تنقید کی اور لکھا کہ آپ جیسی مشہور شخصیات کو بزنس کلاس کا سفر کرنا چھوڑ دینا چاہیے، بلاجواز نمود و نمائش سے براہ کرم باز رہنے کی کوشش کریں۔سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی جانے والی سخت تنقید پر اداکار نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مشورہ دیتے ٓ ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے دیکھنے کا نظریہ ہے، براہ کرم اپنا دیکھنے کا نظریہ تبدیل کریں۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 20:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :