معروف مزاح نگار دلاور فگار کو مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے

بدھ 21 جنوری 2015 14:53

معروف مزاح نگار دلاور فگار کو مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء)معروف مزاح نگار دلاور فگار کو مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے۔ عظیم شاعر کا مزاح سے بھرپور کلام شائقین میں آج بھی مقبول ہے۔ دلاور فگار 8 جولائی 1929 کو بھارت کے صوبے اترپردیش کے ایک چھوٹے سے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔ دلاور فگار نے شاعری کی ابتدا سنجیدہ غزل سے کی اور پھر مزاح نگار کے طور پر اپنی الگ سے شناخت بنائی۔

(جاری ہے)

دلاور فگار کے کئی مزاحیہ شعری مجموعے شائع ہوئے اور عوام سے مقبولیت کی سند پائی۔ ان کی مزاحیہ شاعری کے سنجیدہ مطالعے سے اکیسویں صدی کا موٴرخ پاکستان کی صحیح تاریخی حقیقتوں اور ان کے اثرات تک باا?سانی پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جمی کارٹر کی تصنیف کا اردو ترجمہ خوب تر کہاں کے نام سے کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ 21 جنوری 1998 کو ممتاز مزاح نگار شاعر دلاور فگار کراچی میں وفات پا گئے تھے۔

وقت اشاعت : 21/01/2015 - 14:53:36