نادیہ افگن کے نئے ’جاپانی‘ ٹیٹو پر انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی

منگل 6 جون 2023 22:37

نادیہ افگن کے نئے ’جاپانی‘ ٹیٹو پر انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن کے جاپانی زبان میں گدوائے گئے نئے ٹیٹو پر بحث چھڑ گئی ہے۔حال ہی میں نادیہ افگن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں، نادیہ افگن کے وائرل ہونے کا سبب اٴْن کا جاپانی زبان میں گدوایا گیا نیا ٹیٹو ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں نادیہ افگن نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نیا ٹیٹو گدوایا ہے۔پیچیدہ طریقے سے ڈیزائن کیے گئے اس ٹیٹو کی اہمیت اور معنی سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ نادیہ افگن کے اس ٹیٹو پر انٹرنیٹ صارفین حلال اور حرام کی بحث میں مصروف ہیں، کچھ صارفین کو نادیہ ۱ افگن کا یہ ٹیٹو بہت بھایا ہے جبکہ کچھ نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ٹیٹو کے خلاف کمنٹس کیے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/06/2023 - 22:37:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :