پاکستان مخالف کردارادا کرکے تھک چکا ہوں، شمعون عباسی

منگل 6 جون 2023 22:57

پاکستان مخالف کردارادا کرکے تھک چکا ہوں، شمعون عباسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں پاکستان مخالف کردار ادا کر کے تھک چکے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دئیے جائیں کیونکہ ایسے کردار ادا کرکے تھک چکا ہوں۔اتنے منفی کردار ادا کیے ہیں کہ اب تو بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کوانہوں نے متعارف کرایا تھا جبکہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا اصل میں وہ لکھاری اور ہدایت کار ہی ہیں لیکن نئی نسل انہیں بطور اداکار جانتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی ان کی ا ٓنے والی فلم ڈھائی چال کی شوٹنگ مکمل ہوچکی اب اس کی ریلیز کا انتظار ہے جس کے لیے کچھ اداروں کی اجازت درکار ہے۔اداکارہ میرا سے متعلق شمعون عباسی نے کہا کہ میرا کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتیں وہ جیسی ہیں، ویسی ہی باتیں کرتی ہیں۔ ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں بھی پھیلاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/06/2023 - 22:57:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :