یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم

منگل 6 جون 2023 22:57

یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور گھریلو تشدد سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنے والے اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا زرد صحافت ہوتی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹی وی چینل کی خود سے متعلق ایک نیوز رپورٹ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اداکارہ کے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو سے متعلق بتایا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حبا بخاری نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار والد کو فون پر شکایت لگائی تھی کہ شوہر سے ان سے گھر کی تمام دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔ اداکارہ نے مذکورہ رپورٹ میں کیے گئے دعووں پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ زرد صحافت ہے۔اداکارہ نے سخت لہجے میں لکھا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹ پھیلانا بند کیا جائے، یہ قابل شرم بات ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کی اپنی کلپ کی بھی شیئر کی۔
وقت اشاعت : 06/06/2023 - 22:57:19