ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے میری دعائیں شاہینوں کے ساتھ ہیں ‘ امانت چن

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:35

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے میری دعائیں شاہینوں کے ساتھ ہیں ‘ امانت چن

لاہو ر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے مقبول اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2015ء میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے میری دعائیں شاہینوں کے ساتھ ہیں لیکن جو اچھا کھیل پیش کرے گا جیت اس کا مقدر بنے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے امانت چن نے کہا کہ مجھے بچپن میں کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا بڑی خواہش تھی کہ فرسٹ کلاس کرکٹر بن جاؤں مگر قدرت کوکچھ اور ہی منظور تھا تو میں فنکار بن گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اچھی اور با مقصد کامیڈی کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے ،میر ی نظر میں عوام کو ہنسانا عبادت سے کم نہیں ،میں نے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی پیش کی ہے جس پر ہمیشہ فخرمحسوس کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں امانت چن نے کہا کہ میری پسندیدہ خوراک کریلے گوشت ہے ،عام گھریلوزندگی میں سادہ طبیعت کا مالک ہوں اور عاجزی میرے خون میں شامل ہے۔

وقت اشاعت : 24/01/2015 - 13:35:32