اپنے والد مرحوم کی میراث کو زندہ وجاوید رکھنے کیلئے ہردم کوشاں رہتا ہوں ‘ عارف لوہار

بدلتے وقت کے ساتھ جدت کو بھی اپنایا ہے لیکن اپنی ثقافت کو کبھی فراموش نہیں کیا ‘ گلوکار کی گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 11:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہاہے کہ اپنے والد مرحوم کی میراث کو زندہ وجاوید رکھنے کیلئے ہردم کوشاں رہتا ہوں ، فخر ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی لوگ مجھے میرے والد کی نسبت سے پکارتے ہیں ۔ گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے مزید کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے بالکل مطمئن ہوں ۔

(جاری ہے)

میں نے بدلتے وقت کے ساتھ جدت کو بھی اپنایا ہے لیکن اپنی ثقافت کو کبھی فراموش نہیں کیا کیونکہ یہ کسی بھی فنکار کا سرمایہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد مرحوم نے جتنا کام کیا لوگ اسے آج بھی اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں اور یہ میرا فخر ہے ۔ مجھے چاہے کتنی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے لیکن اپنی والد مرحوم کی میراث کو زندہ وجاوید رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔

وقت اشاعت : 25/01/2015 - 11:52:46

Rlated Stars :