ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتی ہوں ، تعداد کی بجائے معیار کو اہمیت دیتی ہوں ‘ سویرہ ندیم

منگل 27 جنوری 2015 12:14

ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتی ہوں ، تعداد کی بجائے معیار کو اہمیت دیتی ہوں ‘ سویرہ ندیم

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی معروف اداکارہ و پروڈیوسر سویرا ندیم نے کہا ہے کہ زندگی میں ہر طرح کے کردار خوبصورتی سے اداکرچکی ہوں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ڈرامہ میں ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ہمارے ہاں آج کل تھیٹر چال شروع ہے کہ جو کردار ملا وہ کرلیا جاتا ہے مگر میں ذاتی طور پر اس چیز کو اچھا نہیں سمجھتی اس کی بڑ ی وجہ یہ ہے کہ میں تعداد کی بجائے معیار کو اہمیت دیتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات کے باعث فی الحال فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر اچھے کردار کی آفر ہوئی تو سکرپٹ معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق ہواتو غور کرونگی ۔میری تمام توجہ اپنے کرےئر پر مرکوز ہے ۔

وقت اشاعت : 27/01/2015 - 12:14:08

Rlated Stars :