”خوبصورت“ کی ناکامی کے باوجودفواد کو 5بھارتی فلمیں مل گئیں

بدھ 28 جنوری 2015 11:48

”خوبصورت“ کی ناکامی کے باوجودفواد کو 5بھارتی فلمیں مل گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) فواد خان کی بالی ووڈ میں مصروفیات اب اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ اب مستقبل قریب میں پاکستان آنا ممکن نہیں رہا۔خیال یہی تھا خوبصورت کی ناکامی کے بعد پاکستانی فلموں کی طرف توجہ مل سکے گی لیکن وہاں ان کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا گیا اور پروڈیوسروں نے یکے بعد دیگر پانچ فلموں میں سائن کرلیا۔ ان کی دوسری فلم بھی انیل کپور پروڈکشن کی ہے جس میں سونم کپور کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دو پریمیوں کی کہانی ہے۔ ان کی دوسری فلم کرکٹر دھونی کی زندگی پر بنائی جائے گی اس میں فواد خان، سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس میں وہ پولیس والے کا کردار ادا کریں گے۔ دھونی کی ہیروئن عالیہ بھٹ ہوں گی۔ ہدایت کار نیرج پانڈے ہیں۔ فواد کو ساحر لدھیانوی کی زندگی پر تیار ہونے والی فلم میں اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ سوناکشی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی جب کہ فواد خان کو میڈم جی میں پریانکا کے مقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/01/2015 - 11:48:46

Rlated Stars :