اچھی ومعیاری پر فارمنس کے باعث میں ہمیشہ عوام اور پروڈیوسروں کی اولین ترجیح رہی ہوں‘ ماہ نور

جمعرات 29 جنوری 2015 12:57

اچھی ومعیاری پر فارمنس کے باعث میں ہمیشہ عوام اور پروڈیوسروں کی اولین ترجیح رہی ہوں‘ ماہ نور

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) معروف اداکارہ ما ہ نور نے کہا ہے کہ سفارشی اداکاراؤ ں نے شوبز میں دولت اور تعلقات کے بل بوتے پر گروپ بناکھے ہیں جو اچھی اور با صلاحیت فنکاراؤں کو آگے نہیں آنے دیتی ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہاکہ دور حاضر میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہر نئی آنے والی فنکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ راتوں رات دولت اور شہرت حاصل کرلوں جو اتنا آسان کام نہیں ہے ۔

میں نے اپنا موجودہ مقام حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے جس پر میں ہمیشہ فخر محسوس کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی اور معیاری پر فارمنس کے باعث میں ہمیشہ عوام اور پروڈیوسروں کی اولین ترجیح رہی ہوں ۔ اسٹیج ڈرامہ ”عشق نہ پچھے ذات “ میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل اور شائقین ڈرامہ میری پرفارمنس کو بہت پسند کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2015 - 12:57:43

Rlated Stars :