والدین کی علیحدگی نے مجھے مضبوط بنایا‘ اکشرہ حسن

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:40

والدین کی علیحدگی نے مجھے مضبوط بنایا‘ اکشرہ حسن

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)بالی وڈ اداکرہ اکشرہ حسن نے کہا ہے کہ والدین کی علیحدگی نے مجھے مضبوط بنایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب میرے والدین کی علیحدگی ہوئی تو میں بکھرنے کے بجائے مزید مضبوط ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شروع میں انکے بارے میں بہت سوچتی تھی لیکن بعد میں ایک وقت ایسا آیا جب میں نے یہ محسوس کرنا شروع کر دیا کہ یہ انکی اپنی زندگی ہے اور جو کچھ وہ کرنا چاہیں کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی خوشی میرے لئے عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ماما اور پاپا دونوں ورسٹائل ہیں اور ان سے ہر ایک شخص بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور میرے لئے دونوں اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2015 - 12:40:35