نان پروفیشنل لوگوں کی اجارہ داری سے کلاسیکل موسیقی کو نقصان پہنچا ہے‘ حامد علیخان

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:43

نان پروفیشنل لوگوں کی اجارہ داری سے کلاسیکل موسیقی کو نقصان پہنچا ہے‘ حامد علیخان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کو وہ مقام نہیں مل رہا جو ماضی میں ملا کرتا تھا۔ میرے بیٹے پوری دنیا میں کلاسیکی موسیقی کو نئے انداز سے پیش کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میوزک انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

اس کے ذمہ دار صرف گائیک نہیں بلکہ بہت سے عوامل قصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح سنجیدہ اور معیاری شاعری اب نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

نغمہ نگار صدا بہار گیت لکھنے کے بجائے کمرشل سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چینلز کو چاہئے کہ وہ کچھ وقت کلاسیکی موسیقی کے لئے وقف کریں جہاں سے ہماری کلاسیکل موسیقی کو ترویج ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیکل راگوں میں مکمل عبور کرنیوالا گانے میں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نایاب‘ ولی اور انعام بھی پوری دنیا میں پاکستان اور پٹیالہ گھرانے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وہ کئی بھارتی فلموں میں بھی گا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نان پروفیشنل لوگوں کی اجارہ داری سے کلاسیکی موسیقی کو نقصان پہنچا۔

وقت اشاعت : 31/01/2015 - 12:43:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :