ریحام خان نے پاکستان کی ڈوبتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی ٹھان لی

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:26

ریحام خان نے پاکستان کی ڈوبتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی ٹھان لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پاکستان کی ڈوبتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی ٹھان لی ہے۔ اینکر پرسن دو نجی پروڈکشن ہاؤسز سے مل کر فلم بنانے کی شروعات کر چکی ہیں۔ ایک فلم پشتو جبکہ دوسری اردو زبان میں بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی اور اداکاروں کے چناؤ کا عمل جاری ہے۔ پشتو فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی۔ امکان ہے کے ریحام خان خود بھی اداکاری میں ہاتھ آزمائیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ فلموں میں ہماری ثقافت اور تہذیب کو پھر سے زندہ کیا جائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مسز خان اس نیک عمل میں اپنا کردار کیسے ادا کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2015 - 20:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :