میرا نے اداکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا

اپنی شاعری کا ایک مجموعہ لکھا ہے جسے بہت جلد عوام کے سامنے پیش کروں گی‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 1 فروری 2015 14:20

میرا نے اداکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے اداکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے اندر سے آواز آئی کہ زندگی میں جو واقعات رونما ہوئے انہیں شاعری کی شکل میں ترتیب دیا جائے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ الفاظ سنگیتا جی کی شان میں لکھے ہیں۔

(جاری ہے)


سنگینا آپ ہیں ایک پھول،آپ کی خوشبو کونے کونے میں ہے
ہر ساز میں ہے ہر دھن میں ہے،ہر گیت میں ہے، ہر فنکار میں ہے
اس کے علاوہ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے لئے بھی ایک شعر لکھا ہے
ہم تو نہ تھے اس قابل،آپ نے جو تھاماہاتھ
بدل گیا موسم،آ گئی بہار، کبھی نہ جانے کے لئے
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی شاعری کا ایک مجموعہ لکھا ہے جسے بہت جلد عوام کے سامنے پیش کروں گی۔

اس کے علاوہ فلموں کے لئے دواسکرپٹ بھی لکھے ہیں جن پر جلد فلمیں بنائی جائیں گی۔عمران اور ریحام خان کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جوڑے تو آسمان پر بنتے ہیں، عمران اور ر ریحام کی جوڑی بہت اچھی ہے اور میری نیک تمنائیں دونوں کے ساتھ ہیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2015 - 14:20:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :