امریکی باکس آفس پر”امریکن سنائپر“ 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کماکر نمبر ون

پیر 2 فروری 2015 14:57

امریکی باکس آفس پر”امریکن سنائپر“ 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کماکر نمبر ون

ہالی ووڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) چھ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد ”امریکن سنائپر“ مسلسل تیسرے ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر سب سے آگے ہے۔ ایکشن پک امریکن سنائپر مزید 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کماکر مسلسل تیسرے ہفتے پہلے نمبر پر قابض ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد سے فلم اب تک مجموعی طور پر 25 کروڑ ڈالر سمیٹ چکی ہے۔ فلم میں امریکی نیوی کے شارپ شوٹر کرس کائل کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نے ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ہفتے 85 لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”پیڈنگٹن رہی۔ فلم کی کہانی ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کردیتا ہے اور ایک بچہ بھی اس کی شرارتوں میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ 85 لاکھ ڈالر کیساتھ ہی فلم پراجیکٹ المانک تیسرے نمبر پر ہے۔ فلم کی کہانی ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک ٹائم ٹریولنگ مشین ایجدا کرکے گزرتے ہوئے وقت میں سفر کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں

وقت اشاعت : 02/02/2015 - 14:57:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :