امیتابھ بچن بھی میدان میں کودیں گے

پیر 2 فروری 2015 15:45

امیتابھ بچن بھی میدان میں کودیں گے

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء)کرکٹ کے شائق اور بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ورلڈ کپ میں 15 فراوری کو ہونے والے پاک انڈیا میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے لیکن یہ ایکشن فلموں والا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ہندوستان کے مابین ہونے والے اس میچ کو ماہرین کرکٹ سب سے بڑا میچ قرار دے رہے ہیں ، 15 فروری کو ہونے والے اس میچ کے لیے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بڑی بے صبری سے اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ایڈیلیڈ کے کرکٹ سٹیڈیم میں15 فراوری کو امیتابھ بچن کی آواز بھی سنائی دے گی اور وہ کسی فلم کی تشہیر کے لیے نہیں بلکہ میچ پر تبصرہ کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امیتابھ بچن بھی متوقع طور پر پال انڈیا میچ میں شعیب اختر، کپیل دیو اور ہرشا بھوگلے کے ساتھ کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔ امیتابھ کا کرکٹ سے لگاوٴ ان کے ٹوئٹر پر پیغامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے اس بات کا اندازی اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2010ء کا ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تو امیتابھ بچن کو بھی سڑکوں پر جشن مناتے دیکھا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 02/02/2015 - 15:45:07

Rlated Stars :