طلاق بچوں کے لئے سود مند ثابت ہو سکتی ہے ‘ کیٹ ونسلیٹ

پیر 2 فروری 2015 17:10

طلاق بچوں کے لئے سود مند ثابت ہو سکتی ہے ‘ کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے کہاہے کہ طلاق بچوں کے لئے سود مند ثانت ہو سکتی ہے کیونکہ اس طرح سے انہیں یہ پتہ چلتا ہے کہ مشکل حالات میں زندگی کس طرح گزاری جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کیٹ ونسلیٹ نے کہاکہ اپنی زندگی کے منفی تجربات سے مثبت پہلو نکالنے کی کوشش کی کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کو بالکل بھی بدلنا نہیں چاہتی تھی اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ بچوں کو زندگی کے مشکل حالات میں جدوجہد کرنے کے لئے طلاق بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمیں زندگی میں کتنی بار تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ جتنی مرتبہ بھی ہمیں اس قسم کے تجربات کا سامنا ہو گا تواس سے ہمیں اپنے آپ کو پہچاننے کا بہترین موقع میسر آئیگا۔واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار کیٹ ونسلیٹ خود بھی 3 شادیاں کر چکی ہیں اور وہ 3 بچوں کی ماں ہیں۔

وقت اشاعت : 02/02/2015 - 17:10:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :