فلم”جراسک ورلڈ“کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

منگل 3 فروری 2015 11:17

فلم”جراسک ورلڈ“کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء)خوف اوردہشت کی علامت تصور کیے جانے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم” جراسک پارک“ سلسلے کی چوتھی فلم”جراسک ورلڈ“کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈ،وِنسینٹ ڈی اونو فریو،نِک روبن سن ، جیک جانسن،اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔

اسٹیون سپیلبرگ ،فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو 22سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔

150ملین ڈالر کی لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 12جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائیگی۔واضح رہے کہ اسٹیون سپیلبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی جراسک پارک سلسلے کی پہلی فلم 1993 میں ریلیز کی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 11:17:20

Rlated Stars :