میری آنے والی بھارتی فلمیں مخالفین کو بھی ضرور پسند آئیں گی ‘ اداکارہ عمائمہ ملک

بدھ 4 فروری 2015 13:07

میری آنے والی بھارتی فلمیں مخالفین کو بھی ضرور پسند آئیں گی ‘ اداکارہ عمائمہ ملک

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میں بنیادی طورپر آزاد خیال لڑکی ہوں اور اپنے کام اور پروفیشن میں بلاوجہ کی مداخلت ہرگز پسند نہیں کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مداح میر ے کام سے بہت خوش ہیں ،میری ذاتی رائے ہے کہ ہر انسان اپنے فیصلوں میں آزاد ہوتا ہے ۔

فن اور فنکار کو قید نہیں کیا جاسکتا ہے ،جدھر اچھا کام ہو فنکار ادھر کارخ کرلیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شہرت کو برقرار رکھنے کیلئے بہت ساری قربانیاں دیتی پڑتی ہیں ۔ٹی وی ڈرامہ میری پہچان ہے اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔ فی الحال فلموں کی عکس بندی میں مصروف ہوں میری آنے والی بھارتی فلمیں مخالفین کو بھی ضرور پسند آئیں گی ۔

وقت اشاعت : 04/02/2015 - 13:07:35

Rlated Stars :