’چیخ چیخ کر کہہ چکا ہوں میں پاکستانی نہیں‘، بھارتی اداکار جاوید علی

بدھ 4 فروری 2015 19:08

’چیخ چیخ کر کہہ چکا ہوں میں پاکستانی نہیں‘، بھارتی اداکار جاوید علی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء)بھارت کے مشہور گلوکار جاوید علی کو بیرون ملک كنسرٹ کرنے کے لیے ویزا نہیں مل رہا ہے۔وہ کئی ممالک کے سفر پر جانا چاہتے ہیں لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ان کے كنسرٹ كھٹائي میں پڑ جاتے ہیں۔بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں جاوید علی نے کہا: ’شاید میرے نام کی وجہ سے مجھے ویزا نہیں مل رہا۔ کافی محنت کے بعد مجھے ٹورسٹ ویزا ملا ہے، لیکن میوزک كنسرٹ کرنے کے لیے پی تھری ویزا چاہیے۔

‘جاوید علی کہتے ہیں کہ اب بھی بہت سے لوگ انھیں پاکستانی گلوکار سمجھتے ہیں۔’میں کتنی بار چیخ چیخ کر بتا چکا ہوں کہ میں ہندوستانی ہوں۔ امید ہے کہ دوبارہ کوئی یہ سوال نہیں کرے گا۔‘’دہلی 6،‘ ’گجنی،‘ ’بنٹی اور ببلی‘ اور ’تم ملے‘ جیسی فلموں میں جاوید کے گائے ہوئے گانے بہت مشہور ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستانی غزل گلوکار غلام علی کے پرستار ہیں۔

جاوید علی کا خیال ہے کہ موسیقار اے آر رحمان نے ان کی بہت مدد کی ہے۔ وہ ان کے بارے میں کہتے ہیں: ’وہ گلوکار کو بہت پرسکون رکھتے ہیں۔ موسیقی کو وہ دعا کی طرح لیتے ہیں۔‘اے آر رحمان کے علاوہ جاوید کو پریتم اور امت ترویدی کے ساتھ کام کرنا بہت پسند ہے۔گلوکاروں کے ویڈیو البم لانے کے بارے میں جاوید کہتے ہیں: ’یہ فیشن تقریباً ختم ہو رہا ہے کیونکہ لوگ گلوکاروں کو دیکھنے کے بجائے ہیرو یا ہیروئین کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے باوجود میں اپنا البم لانا چاہتا ہوں۔‘

وقت اشاعت : 04/02/2015 - 19:08:10

Rlated Stars :