میٹرو بس منصوبہ عوامی فلاحی منصوبہ نہیں ہے اگر حکومت کو غریبوں کی فلاح کیلئے کام کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو ہسپتالوں میں ادویات فری فراہم کی جائیں،سینیٹر کامل علی آغا

بدھ 4 فروری 2015 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ عوامی فلاحی منصوبہ نہیں ہے اگر حکومت کو غریبوں کی فلاح کیلئے کام کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو ہسپتالوں میں ادویات فری فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ چار ارب سے شروع ہوکر پچاس ارب تک پہنچ چکا ہے جس کی کوئی ابتدائی رپورٹ نہیں بنائی گئی میٹرو بس منصوبہ اتفاق فاؤنڈری کی بہتری اور مناسب کمیشن ملنے کے باعث جاری ہے جس نے اسلام آباد کے ماحول کو بری طرح خراب کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ بے نظیر ہسپتال کی حالت کیسی ہے اگر حکومت نے عوامی منصوبوں پر کام کرنا ہے تو صوبوں اوروفاقی سطح پر ہسپتالوں میں بہتری لائیں

متعلقہ عنوان :