پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ‘ اداکارہ نور

جمعہ 6 فروری 2015 11:28

پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ‘ اداکارہ نور

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء ) نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ قوم اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ہے ، وطن کی مٹی کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے لوگ کبھی نہیں مرتے ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا ء پر فخر کرناچاہیے جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پرقربان کردیا ۔

(جاری ہے)

عظیم ہیں وہ مائیں جنہوں نے شیر وں کو جنم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ شہادت پاکستانی قوم کے ہر فوجی جوان اورایک ایک فرد کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہو ہے جس کو ہمارا دشمن کبھی ختم نہیں کرسکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں نور نے کہا کہ میر ا ان دنوں نجی ٹی وی کا پروگرام ”گڈ مارننگ “پاکستان بڑی کامیابی سے جاری ہے اور دن بدن ناظرین میں مقبولیت اختیار کرتا جارہا ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے ۔

وقت اشاعت : 06/02/2015 - 11:28:13