ارفع کریم مرحوم جیسے ہونہار بچوں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے‘ نادیہ حسین

جمعہ 6 فروری 2015 11:34

ارفع کریم مرحوم جیسے ہونہار بچوں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے‘ نادیہ حسین

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء ) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ارفع کریم مرحوم جیسے ہونہار بچوں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے ،نونہال کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں ،ان کی مناسب تعلیم وتربیت حکومت وقت اور ان کے والدین کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحومہ ارفع کریم نے آئی ٹی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے کر پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔اتنی چھوٹی عمر میں انتی باصلاحیت بچی میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی ایسی تربیت کرنی ہوگی جو آگے چل کر ارفع کریم جیسی خدمات ملک قوم کے لئے سرانجام دے سکے ۔

وقت اشاعت : 06/02/2015 - 11:34:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :