لیزا ہیڈن کی تصویر پر کمال خان کا تبصرہ، دونوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی
ہفتہ 7 فروری 2015 12:37
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بالی ووڈ حسینہ لیزا ہیڈن نے انٹرنیٹ پر اپنی ایک خاص قسم کی تصویر بھیجی تو اداکار کمال خان عادت سے مجبور ہوکر اس پر غیر شائستہ تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے اور یوں دونوں میں شدید لڑائی شروع ہوگئی جو کہ اب تک سوشل میڈیا کی دنیا میں لڑی جارہی ہے۔ فلمی جریدے ویلا پنک کے مطابق لیزا ہیڈن نے ٹوٹر پر ایک تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ باسکٹ بال کی ٹوکری کیساتھ لٹکی نظر آتی ہیں۔
دراصل وہ فوٹو گرافر کے سامنے تصویر بنوانے کیلئے پوز بنارہی تھیں۔ لیزا کی اس تصویر پر کمال خان نے تبصرہ کیا یار لیزا ہیڈن کیا میں نیچے بیٹھ کر تمہیں دیکھ سکتا ہوں؟۔ اس فحش تبصرے پر اداکارہ مشتعل ہوگئیں اور جواباً لکھا مجھے تو پتہ چلا ہے کہ آپ پہلے ہی اس قدر گرے ہوئے ہیں کہ آپ کیلئے مزید نیچے ہونا ممکن نہیں۔(جاری ہے)
اس جواب پر کمال خان نے خاصی بے عزتی محسوس کی اور جواباً لکھا لیزا آپ نے یہ تصویر پوسٹ کی تو کیا آپ کا خیال تھا کہ لوگ آپ کی پوجا کریں گے؟ اپنے فالوورز کی تعداد دیکھو اور میرے فالوورز کی تعداد دیکھو تاکہ تمہیں پتہ چلے کہ میں کتنا بڑا سٹار ہوں۔
میرے ساتھ عزت سے بات کرو۔ ٹویٹر صارفین غیر شائستہ بیان کے بعد مغرور زبان کا استعمال دیکھ کر کمال خان کیخلاف ہوگئے ۔کمال خان اس سے پہلے شاہ رخ خان اور سوناکشی سنہا کے بارے میں بھی غیر شائستہ بیانات دیکر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ اپنے سابق تجربات سے سبق سیکھنے کیلئے تیار نہیں۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Selma Blair
Momal Sheikh
Aishwarya Nag
Farooq Qaiser
Josh Trank
Shailene Woodley
Payal Chuadhry
Afzal mahi
Grace Phipps
Pritam Chakraborty
Nina Dobrev
Ksenia Solo
Showbiz News In Urdu
-
میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
-
بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزرجاری
-
رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
-
معلوم نہیں تھا سلمان خان میری زندگی بدل دیں گے، زرین خان
-
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا