ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فینٹسی فلم ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیسٹ کا ٹریلر ریلیز

ہفتہ 7 فروری 2015 12:51

ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فینٹسی فلم ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیسٹ کا ٹریلر ریلیز

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فینٹسی فلم ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیِسٹ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیو لوٹر انجام دیئے ہیں جبکہ سنسنی خیز اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی ننھی پری کے گِرد گھوم رہی ہے جو خوفناک دِکھائی دینے والے ایک جنگلی جانورکو اپنا دوست بنالیتی ہے جبکہ جنگل کے دیگر جانور اس جانور کو خوف اور دہشت کی علامت تصور کرتے ہیں۔جانور کی شرارتوں اور پریوں کے جادو کے گرد گھومتی یہ تھری ڈی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت3 مارچ کو سنیماء گھروں میں پیش کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 07/02/2015 - 12:51:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :