معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت

اتوار 8 فروری 2015 12:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی نے نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں خصوصی شرکت کی جس میں طارق ٹیڈی نے اپنی نان سٹاپ کامیڈی سے پروگرام کے میزبان نعمان اعجاز سمیت ہال میں بیٹھے تمام شرکاء کو خوب ہنسایا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ طارق ٹیڈی نے تھیٹر کو ایک جدت فراہم کی اور میں طارق ٹیڈی کی خوبصورت کامیڈی کا بہت بڑا مداح ہوں ۔ میں ان کو اپنی ٹیم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں ان کی آمد سے شو کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/02/2015 - 12:31:37

Rlated Stars :